گھوٹکی (نیوزپلس) ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کہتے ہیں کہ اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھتا ہوں ،ضلع میں امن و امان اولین ترجیح ہے نیوزپلس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی عمر طفیل نے کہا کہ گھوٹکی میں میری تعیناتی سے پہلے امن و امان خاص طور پر عوام جرایم پیشہ افراد سے سخت تنگ تھے جرائم پیشہ افراد ضلع کو اپنے جرائم کا شہر سمجھ کر لاقانونیت کی انتہاء کر رہےتھے تاہم جب سے میں گھوٹکی میں تعینات ہوا ہوں تب سے اپنے تمام ایس ایچ اوز سے مل کر ان تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کیا جس کے بعد سے الحمداللہ آج گھوٹکی ان جرایم پیشہ افراد سے پاک ہو چکا ہے اور میرا دعوٰی ہے کہ اب ضلع کے حالات دیکھ سکتے ہیں اور عوام سے پوچھ سکتے ہیں کہ میرے آنے سے پہلے سے یہ ضلع کیسا تھا اور اب کیسا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ میں خود ضلع کو مانیٹر کرتا ہوں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی ادا کرتا ہوں راتوں کو جاگ کر تمام تھانوں کو چیک کرتا ہوں شہر کی گشت کرتا ہوں ایک ایک تھانے پر نظر رکھتا ہوں ایس ایچ اوز کی کارگردگی دیکھتا ہوں ،
اور یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ اپنی منزل فرائض منصبی سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں ،عمر طفیل کا کہنا تھا کہ میں نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش آئیں سائل جو بھی اپنا مسئلہ تھانے لے کر آتا ہے اسے فورا حل کریں ،تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی رہے جس سے عوام پولیس کے ساتھ پیار کرے ۔