فخر زمان کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست
ورلڈ کپ2023 کے 35ویں اہم ترین میچ میں مخر زمان کی دھواں دار اننگز کی وجہ سے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی پارش کی وجہ وجہ سے میث کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔
بنگلورو میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور قومی ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے باعث 21 رنز سے جیت گئی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ پہلی مرتبہ بارش آنے سے قبل 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان ٹیم نے 160 رنز بنائے۔
میث دوبارہ شروع ہوا تو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوورز کی کٹوتی کر دی گئی یوں پاکستان کو جیت کے لئے 117 گیندوں پر مزید 182 رنز درکار تھے۔
فخر زمان نے دوبارہ جب لاٹھی چارج کیا تو بارش دوبارہ شروع ہو گئی یوں میچ ایک بار پھر رک گیا اس طرح پاکستان ڈی ایل میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے تھا اور یہیں پر اس نے میچ جیتا۔
رکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے فخر زمان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فخر زمان سے فون پر گفتگو کی اور کہا آپ نے بہترین کھیل کا مظراہ کیا ہے۔
وضح رہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں اپنی اننگز میں 81 گیندوں پر 11 چھکے اور 8 چوکوں سے ناقابل شکست 126 رنز کھیل کر قوی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔