فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت سے 17 سویلین ورکرز اغواء کر لئے ، 8 بازیاب
لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دشہت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کنل خیل میں 17 سویلین ورکرز اغواء کر لئے ، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ورکرز نہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے، اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔