غلام رضا چنا کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ق لیگ سندھ میں مشکلات کا شکار
غلام رضا چنا دل برداشتہ ہو کر ق لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں
کراچی (نیوزپلس) سندھ سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا کا ق لیگ سے مستفئ ہونے کے بعد سندھ میں ق لیگ مشکلات کا شکار ہو چکی ہے ،غلام رضا چنا کے ساتھ درجنوں کارکن بھی پاکستان تحریک انصاف میں چلے گئے جس سے ق لیگ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے ،غلام رضا چنا دل برداشتہ ہو کر ق لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں
ڈاکٹر چنا کے ساتھ درجنوں کارکن بھی ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں ،جبکہ سندھ سے مزید لوگ ڈاکٹر چنا کے ساتھ رابطے میں ہیں جو بہت جلد پی ٹی آئی کا ھسہ بن جائیں گے ڈاکٹر غلام رضا چنا ایک سینئر سیاستدان ہیں انہوں نے ق لیگ کے لئے سندھ میں کام کئے ہیں تاہم ق لیگ کی قیادت کی طرف سے پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے ق لیگ سے خفا ہو چکے تھے ،
ڈاکٹر غلام رضا چنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہم سندھ میں وفاقی وزیرسید علی زیدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحرک کریں گے اور سندھ پر قابض مافیا سے عوام کو نجات دلائیں گے انہوں نے کہا پاکستان کی آخری امید عمران خان ہیں جو پاکستان کو مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے