اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے قبل چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے اگر چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کریں گے، امید ہے ہم رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کردیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے خلاف اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے کو ڈرونز دیے جائیں گے،ڈرونز بنانے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رویت کمیٹی کا کام مزید کم کردیں گے۔