اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بعض بیرونی عناصر ان علاقوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا ادراک ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ساتھ ملا کر ایسے بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، انضمام شدہ علاقوں کو اس پورے عمل میں ہر طرح سے شریک بنایا جائے،انضمامی علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور خصوصاً ہائرایجوکیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کوشش کرے گی کہ تعلیمی اداروں کی جائز ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔