اسلام آ باد (نیوز پلس) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب وزیر اعظم وزیر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں۔اپنے جاری کردہ بیان میں مریم اورنگریب نے کہا کہ قوم سے خطاب کر کے اپنے بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران صاحب! اپنے لیے ’تیسرا پاکستان‘ اور دوسروں کے لیے نیا پاکستان؟ آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب! 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، جواب دیں بچوں اور بیگمات کے نام پر غیر ملکی بینک اکاوٗنٹس کیوں ڈکلیئر نہیں کیے؟ان کا کہنا تھا کہ جمائما، ریحام اور بشریٰ بی بی کے نام پر ملکی و غیر ملکی جائیدادیں کیوں ظاہر نہیں کیں؟ اپنے کسی بچے کا کوئی اکاوٗنٹ، جائیداد اور اثاثے کیوں ڈکلیئر نہیں کیے؟ترجمان (ن) نے کہا کہ عمران صاحب! 23 خفیہ بینک اکاوٗنٹس کی تلاشی دیں، اب حساب ہو گا کہ آپ کی آمدن کیا تھی؟ آپ نے اثاثے کیسے بنائے؟ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 2017ء میں عمران صاحب نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا تھا۔