عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی کے اسبملی توڑنے کا اعلان

عمران خان نے پرویز الہی اور محمود خان کے ہمراہ صوبائی اسمبلیاؐں توڑنے کا اعلان کیا

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی کے اسبملی توڑنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کا ہے کہ ہم دو اسبملیاں قربان کرتے ہیں

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی او خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جاکر کہيں گے استعفے قبول کرو۔

انہوں نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے خوف ہے کہ ملک ڈوب جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کو جہاں حکم ملا وہاں چلے گئے اور ہماری حکومت گرگئی، حکومت گرنے پر عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، عوام کے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر باجوہ کو غلطی مان لینی چاہیے تھی وہ عقل کُل تو نہيں تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چلتی ہوئی اچھی بھلی حکومت کو بیرونی سازش سے ہٹانے کے پيچھے صرف ایک آدمی جنرل باجوہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے جو ظلم کروایا ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا، موجودہ حکومت کو این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا ہے، جنرل باجوہ کو کہتے رہے کہ نیب آپ کے نیچے ہے کیوں ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے، بعد میں پتہ چلا کہ ان کی تو نیت ہی نہیں احتساب کرنے کی، کہا گیا کہ احتساب کو بھول جائيں معیشت کو ٹھیک کریں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے معیشت بہتر طور پر چلائی ہوتی تو ہم کہتے کہ یہ مدت پوری کر لیں لیکن یہ ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہیں، ڈر ہے کہ یہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کروائيں گے، کیوں کہ انہيں پتہ ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں گے یہ ہار جائيں گے، الیکشن کمشنر بد دیانت آدمی ہے جو ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے جو ملک کو لوٹ رہے ہیں انہیں اوپر بٹھا دیا گیا ہے،نواز شریف ،شہباز شریف ملک کا دیوالیہ نکال کر گئے ۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے مزید کہا کہ کیا وجہ تھی ان چوروں کو اوپر بٹھا دیا گیا اس کا ذمہ دار کون تھا ؟ میرا سوال ہے رجیم چینج کا ذمہ دار کون ہے؟

پاکستان تحریک انصافعمران خان
Comments (0)
Add Comment