لاہور (نیوز پلس)سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ملک سے باہر جانے پر شروع ہونے والے طوفان کو وزیر اعظم عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کو اللہ نے موقع دیا ہیچوہدری شجاعت نے چند لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں سربرہ پی ایم ایل کیو نے کہا کہ عمران خان وہ داغ نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہوجائے۔