اسلام آباد (نیوز پلس) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اتنے نالائق ہیں کہ سولہ ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکے۔اضاخیل ڈرائی پرورٹ کے افتتاح پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان نے آج پھر اس منصوبے کا افتتاح کیا جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی، خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کے چھ سال میں ازاخیل ڈرائی پورٹ جیسا ایک منصوبہ دکھا دیں۔ترجمان پی ایم ایل (ن)نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی صلاحیت اور قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اضا خیل نوشہرہ ڈرائی پورٹ تجارت، روزگار اور کاروبار میں آسانیوں کیلئے بنایا تھا، عمران صاحب ہر روز نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ اپنی تختی، شرم تو آتی ہو گی۔