عمران خان بتائیں کہ ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں۔مریم اورنگزیب

عمران خان صاحب آپ تمام مضامین میں فیل ہیں

اسلام آ باد (نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں؟انہوں نے کہا کہ?عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دینے تھے؟ عمران صاحب ایک سال ہوگیا ہے اور عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگترجمان مریم اورنگزیبمریم اورنگزیب
Comments (0)
Add Comment