لاہور (نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی سمبلی پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان اور حواریوں کو عالمی ادارے نے کرپشن زدہ حکومت کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ دوسرے کو چور ڈاکو کے لقب دینے والے”ٹھگز آف دی پاکستان“ ثابت ہوئے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر دھبہ ہے۔ دوسرے کو چور ڈاکو کے لقب دینے والے”ٹھگز آف دی پاکستان“ ثابت ہوئے ہیں۔ جو انٹرنیشنل رپورٹ حکومت کے حق میں آئے وہ بہت اچھی، اور جو خلاف آئے وہ سازشی رپورٹ قرار دے دی جاتی ہے۔ ماضی میں عمران خان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تعریفیں کیا کرتے تھے۔ نواز شریف کو چور ڈاکو کہا گیا لیکن نواز شریف کے دور میں پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کرنے کیلئے ان کے وزیر اور مشیر ہی کافی ہیں۔