علی امین گنڈاپور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

علی امین گنڈاپور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

بشری بی بی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کیلئے دعاء کی تھی،ان کے بیان پر خارجہ پالیسی پر فرق نہیں پڑا، سعودی حکومت عمران اور بشری سے بخوبی واقف ہے، میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور باقاعدہ سٹرٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں لاشیں لے کر خیبرپختونخوا جائیں اور مسئلہ بنائیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ 24نومبر کے حوالے سے حکومت نے اپنا لائحہ عمل طے کرلیا ہے، اگر یہ لوگ مسلح جتھے لائیں گے تو حکومت بھی ان کا مقابلہ کرے گی، یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں، حکومت ان حربوں سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں لاشیں لے کر خیبرپختونخوا جاکر مسئلہ بنائیں، وزیراعلی باقاعدہ سٹرٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہی سٹرٹیجی بانی پی ٹی آئی کی ہے، یہ ہدایات وہاں سے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سے متعلق سعودی حکومت بخوبی واقف ہے، دونوں میاں بیوی کو جو گھڑیاں اور تحائف ملے ان کو بیچا گیا، سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ دونوں میاں بیوی نے مل کر فراڈ کیا تھا، بدقسمتی سے اس طرح کے لوگ ہمارے حکمران بن جاتے ہیں، امید ہے سعودی حکومت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر درگزر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کیلئے دعاء کی تھی۔

علی امین گنڈاپوروزیر دفاع خواجہ آصف
Comments (0)
Add Comment