کراچی (نیوزپلس) بولڈ اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آ گئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ صبا قمر کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ جس میں عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔
جس کے جواب میں صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تُم پر بھروسہ ہے ،ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
یاد رہے کہ ادکارہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔