عامر خان سے طلاق میری اپنی ترقی کے لئے ضروری تھی، کرن راؤ
بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کران راؤ نے عامر خان سے شادی ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اور عامر علیحدہ علیحدہ گزارنا چاہتے تھے۔
اپنے تازہ انٹریو میں کرن راؤ خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ میں اور عامر شادی سے پہلے تقریباً ایک سال تک ساتھ رہے۔
کرن راؤ کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں آپ جس طرح سے شادی کی تشریح کرتے ہیں وہ اہم ہے کیونکہ یہ ایک خاص مقصد کےلیے ہے اور یہ سماجی پابندی بہت سارے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہے، یہ بچوں کے لیے اہم ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ایک عورت پر شادی کے بعد بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن میں گھر کو چلانا، خاندان کو یکجا رکھنا وغیرہ اس کے لئے میں نے اپنا وقت لیا لہذا مجھے اب اس کی فکر نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اور عامر بہت مضبوط انسان ہیں اور بطور انسان اپنا تعلق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
کرن راؤ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا میں طلاق کے معاملے میں پریشان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ مجھے اپنی اسپیس کی ضرورت ہے، میں آزادانہ طور پر رہنا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ طلاق میری اپنی ترقی کے لئے ہے اور عامر نے بھی اسے تسلیم کیا اور اس کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ کرن راؤ اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی کامیابی پر پذیرائی سمیٹ رہی ہیں یہ انہوں نے اور عامر خان نے مشترکہ طور پر بنائی۔
یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2001 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔