عامرخان کا اپنی 60ویں سالگرہ پر نئی گرل فرینڈ کا انکشاف

عامرخان کا اپنی 60ویں سالگرہ پر نئی گرل فرینڈ کا انکشاف

عامرخان کا اپنی 60ویں سالگرہ پر نئی گرل فرینڈ کا انکشاف

ممبئئ: بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووٖڈ کےمسٹر پرفیکٹ عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان 14مارچ کو 60 برس کے ہوگئے ہیں اور  60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گوری اسپریٹ سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔

عامرخان نے گوری کے ساتھ اپنے تعلق کو واضح کر تے ہوئے  بتایا کہ’ گوری اور میری 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی، اب ہم پارٹنر ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے کافی سنجیدہ ہیں اور ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں‘۔

اداکارسے شادی کا سوال کیا گیا جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ابھی ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے،پہلے 2 بار شادی کی ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ 60 سال کی عمر میں شادی کرنا مجھے  شوبہ نہیں دیتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری عامر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے کام کرتی ہیں،  وہ بنگلورو میں رہتی ہیں اور ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ گوری کے والد آئرش اور والدہ تمل ہیں۔

اس موقع پر عامر خان نے مشہور نغمے ’’کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے‘‘ کے کچھ مصرعے بھی گائے، عامر نے فلم لگان کے اپنے مشہور کردار بھوون کا ذکر بھی کیا اور کہا بھوون کو اپنی گوری مل گئی۔

واضح رہے کہ عامر  نے پہلی شادی  فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں،جبکہ دوسری بیوی،ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے انکی 2005 میں شادی ہوئی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی،کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے۔

عامر خان - گوری اسپریٹ
Comments (0)
Add Comment