عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل

کنسرٹ میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی

کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ شب کراچی میں منعقدہ گلوکار عاصم اظہر اور لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی موجودگی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ تقریب کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر نے کنسرٹ میں بطور سامع شرکت کی اور موسیقی سے بھرپور اس شام کو خوب انجوائے کرتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں انہیں عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتے، اپنے موبائل فون سے ویڈیوز ریکارڈ کرتے اور دیگر حاضرین کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کنسرٹ میں ان کی موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ صارفین دونوں شخصیات کے بارے میں تبصرے اور اندازے لگا رہے ہیں، تاہم اب تک نہ ہانیہ عامر اور نہ ہی عاصم اظہر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل دیا ہے اور نہ ہی ان کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے ذاتی تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس کے باعث دونوں کی ایک ہی تقریب میں موجودگی سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ تاہم، فی الحال ان کے تعلقات سے متعلق زیر گردش دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

عاصم اظہر -کنسرٹہانیہ عامر
Comments (0)
Add Comment