طلال چودھری اسپتال میں نہیں ملے۔ پولیس حکام

طلال چودھری سے جلد رابطہ کر کے بیان لیا جائے گا۔ پولیس حکام

فیصل آباد (نیوز پلس) فیصل آباد پولیس مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا بیان ریکارڈ کرنے لاہور کے اسپتال پہنچی تو پولیس حکام کو طلال چوہدری نہیں پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتال میں طلال چوہدری نہیں ملے۔

اے ایس پی عبدالخالق کے مطابق اسپتال عملے نے بتایا کہ طلال چودھری کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال کے عملے نے ڈسچارج سلپ ہمیں نہیں دکھائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طلال چودھری سے جلد رابطہ کر کے بیان لیا جائے گا، اگر طلال چودھری سے رابطہ ہوا تو ان کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

طلال چودھریفیصل آباد
Comments (0)
Add Comment