اسلام آباد (نیوزپلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ طالبان کو گفت و شنید کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میں طالبان کا ترجمان ہوں نا وکیل، بلکہ پاکستان کا وزیرخارجہ ہوں، میں نے افغان این ایس اے کے حمد اللّٰہ محب کے بیان پر رد عمل بطور پاکستانی دیا۔تاہم حمد اللّٰہ محب نے اپنے بیان سے اپنی قوم کی خدمت نہیں کی
وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دلی میں 24 جون کی اے پی سی اجلاس غیر معمولی عمل ہے، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے اس اے پی سی کو مسترد کیا ،وزیر خارجہ نے کہا کہ اے پی سی اجلاس میں در پردہ اعتراف دکھائی دیتا ہے کہ سب اچھا نہیں ہے۔