طالبان نے خواتین سے ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے،خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی

طالبان نے خواتین سے ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے،خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد: نوبیل اامن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے طالبان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ۔

اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے سکول جائے، اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں، طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے ۔

ملالہ یوسفزئی نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں، پاکستان میں 10 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتی تھیں۔

عالمی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطین میں صہیونی ریاست کی جاری جارحیت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کردیا، فلسطینی بچوں نے اپنی زندگیاں اور اپنا مستقبل قربان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نا کریں، ایک دہائی سے طالبان نے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے سو سے زائد قانون سازیاں کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنے جرائم کو ثقافت اور مذہبی جواز کے طور پر پیش کرتے ہیں، ہمیں یہ بات بالکل واضح کرنی چاہیے کہ اس میں کچھ بھی اسلامی نہیں ہے، یہ پالیسیاں اسلام کی تعلیمات کی عکاسی نہیں کرتیں۔

 ملالہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں کسی بھی ثقافت یا مذہبی عذر سے اس کی جواز نہیں پیش کی جا سکتی۔

ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں سکول نہیں جاتیں، دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکار ہے، فاطمہ جناح نےآزادی اورانصاف کی جدوجہد کیلئے بہت کام کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

واضح رہے کہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ملالہ یوسفزئی گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ملالہ یوسفزئینوبیل اامن انعام
Comments (0)
Add Comment