ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج واصل جہنم، 5 زخمی

ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج واصل جہنم، 5 زخمی

راولپنڈی:   ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خوارج کو واصل جہنم کر دیا آپریشن میں 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کا ٹھکانہ تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا، مارے گئے خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کےخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرضلع کرمفتنہ خوارج
Comments (0)
Add Comment