صہیونی مجرم حزب اللّٰہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بہت معمولی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

صہیونی مجرم حزب اللّٰہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بہت معمولی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران:   ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی مجرم جان لیں کہ وہ حزب اللّٰہ کو کوئی بڑا نقصان پہنچانے کے لیے بہت ہی معمولی ہیں۔

اپنے بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت کے حکمراں دہشت گرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور حزب اللّٰہ کی حمایت کرتی ہیں، خطے کی تقدیر کا تعین مزاحمتی قوتوں کے ذریعے کیا جائے گا، حزب اللّٰہ سب سے آگے ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ خدا کے فضل سے لبنان حملہ آور، شریر اور بدنام دشمن کو اپنے اعمال پر نادم کرے گا، تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ لبنان کے لوگوں اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور مدد کریں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ پر بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ایایران
Comments (0)
Add Comment