اسلام آباد (نیوز پلس ) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملزم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔