تہران (نیوز پلس) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امامت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں ایرانی صدر حن روحانی،چیف جسٹس،اسپیکر پارلیمنٹ،سمیت اعلی عسکری قیادت سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں کئی لاکھ افراد نے شرکت کی۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نماز جنازہ ادا کرتے وقت مسلسل روتے رہے جس سے نماز جنازہ مین شریک لاکھوں افراد بھی اشکبار نظر آئے۔شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے میت سے لوگ لپٹ کر روتے رہے اور بوسہ دیتے رہے۔نماز جنازہ کے بعدکئی لاکھ افراد نے امریکہ اور سہیونی ریاست اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔شہید جنرل سلیمانی کی (وصیت کے مطابق) اور ان کے ساتھیوں کے جست خاکی منگل کے روز انکے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔قبل ازیں نماز جنازہ میں شریک عوام سے شہید جنرل سلیمانی کی بیٹی نے خطاب کیا۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز عراقی دارلحکومت بغداد میں ائیر پورٹ کے قریب امریکی راکٹ حملے میں القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس سمیت دیگر ساتھی شہید ہو گئے تھے