لاہور (نیوز پلس)صنعت و تجارت کے صو بائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ملکی معیشت بہتری کے طرف گامزن ہے،بہت جلد عوام تک ثمرات پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔لاہور میں سمن آ باد کی سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت لندن میں بیٹھ کر عوام کا پیسہ لوٹنے کا پلان بنارہی ہے،منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی کے زریعے پیسہ باہر بھیجا گیا ہے۔ شہباز شریف کرپشن کے آئن سٹائن ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کی جائیدادیں اور بچے باہر ہیں، جب کرپشن کا حساب مانگا جاتا ہے تو بیمار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرتی ہے، اگر کرپٹ افراد کے حق میں فیصلہ آئے تو سب اچھا ہے مخالف فیصلہ ہوتو جانبداری کی گردان شروع ہو جاتی ہے۔