شہباز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف مضبوط ریفرنس موجود ہیں۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر

16 ملزمان ہیں جس میں شہباز شریف کے خاندان کے 6 افراد شریک ہیں جبکہ 10 افراد منی لانڈرنگ میں معاونت فراہم کرتے رہے

ٓٓاسلام آباد (نیوز پلس) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے داخلہ شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اوربچوں کیخلاف ریفرنس دائرہے،اس سے اچھااورمضبوط ریفرنس کبھی فائل نہیں ہواہوگا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک چلانے اورٹی ٹی مافیا کے ٹی ٹی کیس بنانے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،نیب کاریفرنس جسے ٹی ٹی کیس کر تے ہیں وہ دائر ہوچکا ہے اورچار ملزمان نے اپنا گناہ قبول کرلیا اورسلطانی گواہ بن گئے۔شہزاد اکبرنے بتایا کہ چارسلطانی گواہوں نے شہبازشریف کے خلاف گواہی دی،تین بے نامی فرنٹ کمپنیوں کا ذکر بھی اس ریفرنس میں شامل ہے اس آرگنائزر گینگ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس میں ا 16 ملزمان ہیں جس میں شہباز شریف کے خاندان کے 6 افراد شریک ہیں جبکہ 10 افراد منی لانڈرنگ میں معاونت فراہم کرتے رہے۔شہزاداکبر نے یہ بھی کہا کہ یونی ٹاسک اور نثار ٹریڈنگ بے نامی کمپنیاں تھیں،ارشد نامی شخص کے نام پر کمپنی تھی، وہ ٹھیکداروں سے پیسہ وصول کرتے تھے،تحقیقات میں پتہ چلا کہ حمزہ کو پارٹی ٹکٹ کیلیے پیسہ دیا جاتا رہا۔

داخلہشہزاداکبر
Comments (0)
Add Comment