شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خودکش بمبارسمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خودکش بمبارسمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرودوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 اعلامیہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے اور ہائی پروفائل دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرشمالی وزیرستان
Comments (0)
Add Comment