شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کاروائیاں، 4 خارجی واصل جہنم ، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کاروائیاں، 4 خارجی واصل جہنم ، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کاروائیوں میں 4 خارجی ہلاک کر ڈالے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خارجیوں کے ایک گروہ نے اسپن وام میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز سرحدیں محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے ۔

آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسزشمالی وزیرستان
Comments (0)
Add Comment