اسلام آ باد (نیوز پلس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اورسابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کیاحکامات جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب بھی طلب کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے شرجیل میمن کی یکم جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سی نیب انکوائری میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ 4 ملزمان اور 2 کمپنیاں 29 کروڑ روپے میں پلی بارگین کر چکی ہیں۔