شازیل شوکت کا بولڈ فوٹو شوٹ، مداح ناراض
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت کو عید الضیٰ پر بولڈ فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا۔
شیزل شوکت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے عید کے موقع پر دلکش سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
مذکورہ ویڈیوز میں شازیل شوکت نے سیاہ رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ کھلی زلفوں اور گہرے میک اپ میں اداکارہ دلکش ادائیں دیتی بھی نظر آئیں۔
شازیل کے مداحوں کو ان کا بولڈ لک ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اداکارہ نے کمنٹ سیکشن آف کر دیا۔
شیزل شوکت کے فین اکاؤنٹس سے اسی لباس میں ویڈیوز پوسٹ کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے سخت الفاظ میں تنقید کرکے اداکارہ کو شرمندہ کرنے کی کوشش شروع کردی۔
ایک صارف بے لکھا کہ اتنی پتلی قمیض کے نیچے شمیز بھی پہن لیتی کبکہ ایک صارف صارف نے لکھا کہ انگریزی بول کر اور جسم دکھا کر عزت نہیں ملتی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘کپڑے صارف نام کے ہی پہنے ہیں، شرم آنی چاہیے’۔
واضح رہے کہ شازیک شوکت کے والد افغان نژاد جبکہ والدہ کشمیری ہیں انہوں نے اپنی تعلیم کینڈا سے غاصل کر رکھی ہے۔