سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کاروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کاروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ (آئی آئی پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 اور 25 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے تین الگ الگ آپریشنز میں 30 خوارج ہلاک کردئیے جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 18 خوارج واصل جہنم جبکہ 6 خوارج زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرک میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہونے والے تیسرے معرکے میں خارجی رہنما عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص سمیت 4 خوارج واصل جہنم جبکہ دو زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کی تلاش کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرپاک-سیکیورٹی-فورسزخیبر پختونخوافتنہ الخوارج
Comments (0)
Add Comment