سیکیورٹی فورسز کا دالبندین میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے نام سے سرگم دہشت گروہ کے ٹھکانے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان گروہ کا قلع قمع کر دیا۔ س
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظرر کھی گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔