سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے8 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے8 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

سیکیورتٰی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں آپریشن کے دوران 8 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 7 زخمی ہو گئے، میجر عاطف سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطاق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل دو جوانوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا، جس کے دوران 8 خوارج جہنم واصل اور 7 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سندھنوتی سے تھا، مطابق میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31سال ہے، میجر عاطف

خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ، شہید نے سوگواران میں والدین، بہن بھائی ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔

میجرعاطف خلیل شہید

 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اسی طرح نائیک آزاد اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ، ان کی عمر 36 سال ہے،انہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا جبکہ سوگواران میں اہلیہ ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

نائیک آزاد اللہ شہید

 

آئی ایس پی آر کے مطابق 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے نایئک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کا فریضہ انجام دیا ، نایئک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

لانس نائیک غضنفر عباس شہید

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمہ کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آرپاکستان ارمیفتنہ الخوارج
Comments (0)
Add Comment