سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل ، میجر سمیت 11 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل ، میجر سمیت 11 جوان شہید

بہادر سپوتوں کی قربانیا قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، ترجمان پاک فوج

خبیر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیجنس بیسڈ آپریشن میں  لیفٹیننٹ کرنل ، میجر سمیت 11 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کے آلہ کار 19 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کے آلہ کار 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے 2 افسران اور 9 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء میں راولپنڈی کے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شامل ہیں، دوسرے انچارج میجر طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی،عمر 33 سال تھی۔ دونوں افسران محاذ جنگ کے اگلے مورچوں سے جوانوں کی قیادت کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر شہداء میں 38 سال کے ضلع خیبر کے نائب صوبیدار اعظم گل، 35 سال کے نائیک عدیل حسین کرم،34 سال کے گل امیر ٹانک کے رہائشی تھے، مردان کے 31 سال کے لانس نائیک شیر خان اور مانسہرہ کے 32 سال کا طالب فراز بھی شہداء میں شامل ہیں۔ کرم کا ہی 32 سال کا لانس نائیک ارشاد حسین،مالاکنڈ کا 28 سال کا سپاہی طفیل خان بھی شہید ہوگئے۔ شہداء میں 23 سال کا سپاہی عاقب علی صوابی اور 24 سال کا سپاہی محمد زاہد ٹانک کا رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

 شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

شہداء کو ان کے آبائی قبرستانوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

اورکزئی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا ء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی قبرستانوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے اورکزئی آپریشن کے  11 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف پرعزم اور متحد ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں مادر وطن کے دفاع کی علامت ہیں۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

آئی ایس پی آرشہدائے پاک فوج - اورکزئی - خبیر پختونخوا
Comments (0)
Add Comment