سیکیورٹی فورسزنے ژوب میں خارجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، 5 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، صدر ، وزیر اعظم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے جہاں دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، وہیں 5 خوارج بھی مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو
ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری ،
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے
صدر مملکت نے ایک بیان میں دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہاصدر نے 5 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف اور کہا پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،
صدر مملکت صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک-افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کاروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہیں پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے : ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں