سینیٹ: قومی سلامتی میں معاونت کیلئے نیشنل فورنزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور

سینیٹ: قومی سلامتی میں معاونت کیلئے نیشنل فورنزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور

اجلاس میں 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر بحث، رپورٹ

اسلام آباد سینیٹ نے نیشنل فو رنزک ایجنسی کے قیام کا بل اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی کی صدارت میں جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے 2 بل منظور کرلیے گئے۔

نیشنل فورنزک ایجنسی ترمیمی بل کے تحت قومی فورنزک ایجنسی پروجیکٹ کو قومی فورنزک ایجنسی میں تبدیل کیا جائے گا، قومی فورنزک ایجنسی قائم کی جائے گی، ایجنسی ریسرچ، فورنزک اور اسٹیٹ آف اف دی آرٹ ڈیجیٹل فورنزک محکمے قائم کرے گی جو قومی سلامتی کے معاملات میں معاونت کریں گے۔قومی فورنزک ایجنسی وفاق، تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کمشیر سمیت ملک کی تمام فورنزک ایجنسیوں، لیبارٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خدمات فراہم کرے گی، ایجنسی ڈیجیٹل فورنزک مواد کو محفوظ کرے گی،

 قومی فورنزک ایجنسی کا ڈی جی دوہری شہریت کا حامل نہیں ہو گا۔نیشنل فورنزک ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا چیئرپرسن ڈویژن کا سیکرٹری ہوگا، بورڈ میں آئی جی اسلام آباد، نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر، نیشنل پولیس بیورو کا ڈی جی شامل ہو گا، فورنزک ایجنسی کو ٹیکسوں سے 5 سال تک استثنیٰ ہوگا، اگر قومی فورنزک ایجنسی کا ماہر یا عملہ جان بوجھ کر یا غفلت سے جھوٹی، غلط یا گمراہ کن رپورٹ پیش کرے گا ،

تو اسے ایک سال تک سزا اور ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔قومی فورنزک ایجنسی کے قیام کا مقصد موجودہ فورنزک لیب کو اپ گریڈ کرنا اور ڈیجیٹل لیب کا قیام ہے، یہ ایجنسی ڈیجیٹل اور سائبر فورنزک کا انضمام کرے گی تاکہ الیکٹرانک الات، ڈیپ فیک، الیکٹرانک جرائم سے نمٹا جا سکے،

 نیشنل فورنزک ایجنسی کے قیام سے غیر ملکی حکومتوں اور ایجنسیوں پر انحصار کم ہو گا۔سینیٹ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کو وزارت انسانی حقوق سے وزارت قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں،

 سینیٹ کے اجلاس میں 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے معاملے پر بحث بھی ہوئی۔سینیٹر عون عباسی بپی نے کہا کہ ہمیں معلوم بھی نہیں تھا کہ شنگھائی کانفرنس ہو رہی ہے، کسی کو پتا بھی نہیں ہو گا کہ بیلاروس کونسا ملک ہے؟ حکومت نے کہنا شروع کر دیا کہ بیلاروس کا صدر آ رہا ہے اس لئے پی ٹی آئی والے احتجاج کر رہے ہیں، یہ کل کو یوگنڈا کے صدر کو بلوالیں گے، مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

عون عباس بپی نے کہا کہ میں سمجھا تھا، 26 نومبر کے واقعے کے بعد یہاں ماحول سوگوار ہوگا، ہمارا مذاق اڑایا گیا کہ کون سے کارکن شہید ہوئے، ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے ہیں۔سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ایسے لگ رہا تھا جیسے ادکار بدر منیر بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور اور بدنام کر رہی ہے، آپ کو گود نہیں لیا جا رہا اس لئے عاصم منیر برے بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ آپ کو گود لے لیں تو آپ کہیں گے جنرل عاصم منیر بہت اچھے ہیں، اسٹیبشلمنٹ سے اپ نے اس لئے بات کرنی ہے کہ شاید وہ آپ کو پھر گود لے لیں اور آپ کی پارٹی سے وزیر اعظم بنا دیا جائے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 95 فیصد وفاقی وزرا تنخواہ نہیں لے رہے،

 وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2022 میں نادرا نے پک اینڈ ڈراپ اور آپریشنل مقاصد کے لیے 26 کروڑ روپے مالیت کی 35 گاڑیاں خریدیں، جن میں 2 کوچز اور ایک بس تھی۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ کیا پر تعیش گاڑیاں کسی کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے ہیں؟ بعد ازاں سینیٹ اجلاس معمول کی کاروائی کے مطابق جاری رہا،

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سنبھالی، 2 حکومتی بلز منظور کرانے کے بعد اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ آف پاکستاننیشنل فورنزک ایجنسی
Comments (0)
Add Comment