سیف علی خان پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزم چلتی ٹرین سے گرفتار، ہوشربا انکشافات

سیف علی خان پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزم چلتی ٹرین سے گرفتار، ہوشربا انکشافات

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اس سلسلے میں پولیس نے مشتبہ ملزم کو چلتی ٹرین سے گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو درگ ریلوے اسٹیشن پر ممبئی پولیس کی نشاندہی پر چھتیس گڑھ میں چلتی ٹرین سے حراست میں لیا گیا۔

مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر ممبئی پولیس کو بھیجی گئی جس نے ویڈیو کال پر ملزم کی شناخت کی تصدیق کی۔

یہ معلومات آر پی ایف ایس ای سی آر زون کے آئی جی، منور خورشید نے جاری کیں۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ٹرین میں سفر کر رہے ایک عام شہری نے اس مشتبہ شخص کو پہنچایا جو کہ سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے کیس میں مطلوب تھا ، اور فوری حکام کو تصویر بھیجتے ہوئے اطلاع کی ۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درگ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا، جس سے اس چونکا دینے والے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ حملہ آور کی شناخت بلڈنگ کی CCTV فوٹیج سے کی گئی، جس میں وہ حملے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اب ممبئی پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بنگلادیشی شہری ہوسکتا ہے۔ زیرِ حراست 30 سالہ شخص کا نام شریف الاسلام شہزاد بتایا جارہا ہے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق حملہ آور غیر قانونی طور پر بنگلادیش سے بھارت میں داخل ہوا تھا، حملہ آور 6 ماہ پہلے ممبئی آیا، وہ ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق ملزم نے وجے داس ، بیجوئے داس ، ،محمد الیاس وغیرہ جیسے متعدد ناموں کا استعمال کیا ملزم ڈکیتی کے لئے اداکار سیف علی خان کے گھر داخل ہوا تھا ۔

سیف علی خان - بالی ووڈ
Comments (0)
Add Comment