سکھر کے علاقے گوليمار روڈ پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے بغير شادی کی تھی۔ پولیس

سکھر :(نیوز پلس ) سکھر کے علاقے گوليمار روڈ پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ پوليس کے مطابق خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے بغير شادی کی تھی۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر 25 سالہ علی ڈنو لاشاری اور 22 سالہ شمع بی بی کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دی ہیں واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اب تک قاتلوں کے خلاف مقدمہ بھی درج نہيں کیا جا سکا

 

سکھرگوليمار
Comments (0)
Add Comment