سکندر کا جادو چل گیا؟ فلم کامیاب بزنس کرنے میں کامیاب؟

سکندر کا جادو چل گیا؟ فلم کامیاب بزنس کرنے میں کامیاب؟

بالی ووڈ سپر اسٹار اور بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم سکندر کا جادو چل گیا دنیا بھر کے آفس میں صرف 5 دن میں 169 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو گئی ،

سلمان خان کی عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود کمائی میں تامل ہٹ فلم ڈریگن سے آگے نکل گئی ہے۔

بھائی جان کی فلم اس کے ساتھ ہی رواں برس ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں میں کمائی کے لحاظ سے 5ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، امید کی جارہی ہے آئندہ ہفتے تک وہ چوتھے نمبر پر آجائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی۔

قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔

سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں برس ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے بسنز کت لحاظ سے 5ویں نمبر پر آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ایکشن ڈرامہ فلم سنیما سے ہٹنے تک 300 کروڑ کمانے کی کوشش کرے گی، موجودہ صورتحال بھائی جان جیسے اسٹار اداکار کےلیے بڑا دھچکا ہے۔

سکندر سے 3 دن پہلے ریلیز ہونے والی ملیالم فلم ایل 2 نے دنیا بھر میں 250 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

 اگر فلم سکندر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر بھی جائے تب سلمان خان جیسے سپر اسٹار کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

بالی ووڈسلمان خانفلم - سکندر
Comments (0)
Add Comment