سڈنی ٹیسٹ کی پچ تبدیل ہوچکی، اب بیٹنگ آسان نہیں رہی، عامر جمال

سڈنی ٹیسٹ کی پچ تبدیل ہوچکی، اب بیٹنگ آسان نہیں رہی، عامر جمال

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پچ تبدیل ہوچکی ہے، اب یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں رہا۔سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس پر عامر جمال نے کہا ہے کہ میچ میں 170 یا 180 رنز کا ہدف بھی آسٹریلیا کے لیے بہت زیادہ آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب تیزی سے وکٹیں گریں تو ڈرسنگ روم میں خاموشی تھی۔عامر جمال نے کہا کہ وہ بیٹنگ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں کبھی اوپر جاکر بیٹنگ کرنا نہیں چاہوں گا۔

اس سے قبل عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف اننگز میں 80 یا زائد رنز بناکر اننگز میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ان سے قبل 1990ء میں وسیم اکرم نے میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 52 اور 5 شکار کئے تھے جبکہ دوسری اننگز انہوں نے 123 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی تھی۔سڈنی ٹیسٹ میں تیسرے دن پاکستانی بیٹرز نے عامر جمال کی محنت پر پانی پھیر دیا، دوسری اننگز میں 68 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود،ساجد خان اور آغا سلمان صفر رنز پرپویلین لوٹے، سعود شکیل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔گرین کیپ کی طرف سے صائم ایوب نے 33 اور بابراعظم نے 23 رنز کی باری کھیلی، یوں پاکستان کے 7 کھلاڑی صرف 68 رنز پر پر میدان چھوڑ گئے۔پاکستان کی مجموعی برتری صرف 82 رنز ہے، عامر جمال بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں عامر جمال کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عامر جمال نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میزبان ٹیم کے آخری 5 بیٹرز صرف 10 رنز بناسکے۔

سڈنی ٹیسٹعامر جمال
Comments (0)
Add Comment