سوات میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار

سوات (نیوز پلس) سوات میں مدین کے علاقے میں 13 سال کے لڑکے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں 13 سال کے لڑکے سے زیادتی اور قتل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ مدین میں پیش آیا بچے کے ساتھ زایدتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جس نے بچے سے زیادتی کے بعد اس کے چیخنے چلانے پر بچے کا گلہ دبا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور واقعے میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کے شعبے پر بھی تفتیش کی جارہی ہے

واضح رہے اس قبل بھی چند مہینوں میں کئی بچوں کو زیادتی کے بعد قتل ہو چکے ہیں اور یہ وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں

زیادتیسواتقتلمدین
Comments (0)
Add Comment