سندھ ہائی کورٹ کا فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد
نیوزپلس
سندھ ہائی کورٹ نے فلم ‘ کوائے لینڈ’ کی ریلیز کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ، ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک فرد کی وجہ سے کسی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ،ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔
ہائی کورٹ کو اختیار نہیں کہ فلم ساز کی آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سینسر بورڈ یا متعلقہ ادارہ ہی فلم پر پابندی کا اختیار رکھتا ہے اور اسی نے ضابطے کے مطابق فلم کا جائزہ لے کر نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ غیر ضروری سینسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے اور اس سے معاشرے کی تخلیقی صلاحتیں رک جاتی ہیں۔