سموگ کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت 190 اجؒاع میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 10 اضلاع میں آج بروز ہفتہ لاک ڈاؤن ہو گا، لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کو بند رکھ کر آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پنجاب کے 10 اضلاع میں بازار، دکانیں، جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ،شہرکا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 394 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پرآگیا۔
شہر کے بہت سے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 450 سے بھی تجاوز کر گیا،پنجاب حکومت نے لاہور اور گوجرانوالا ڈویژن میں معمولات زندگی محدود کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور،گوجرانوالا، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں نقل و حمل محدود ہوگی۔
واضح رہے کہ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیر کی سخت ہدایت کی گئی ہیں۔