سلمان خان کی تازہ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

سلمان خان کی تازہ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بھارت: بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار کی جسمانی حالت کو دیکھ کر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سلمان خان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کر رہی ہے، تاہم اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی میں سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی (SRA) کی جانب سے منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اتھارٹی کے نئے ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔

تقریب کے دوران سلمان خان نے مختصر وقت کے لیے شرکاء سے ملاقات کی، تاہم ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں مداحوں نے اداکار کو معمول سے زیادہ کمزور اور تھکا ہوا محسوس کیا، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں 60 سالہ اداکار کے چہرے اور جسمانی انداز کو دیکھتے ہوئے متعدد صارفین نے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعض مداحوں نے دعا کی کہ سلمان خان مکمل صحت کے ساتھ جلد اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آئیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی صحت کے حوالے سے کسی بیماری یا طبی مسئلے کی تصدیق نہیں کی، اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تبصرے محض صارفین کے تاثرات ہیں اور ان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

سلمان خان
Comments (0)
Add Comment