سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کرلیا۔فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک کی جانب سے پیش کی گئی۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔
سلامتی کونسل کے15میں سے 14ارکان نے قراردادکی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔