سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں: آرمی چیف سید عاصم منیر
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اجلاس ہو اجس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جبکہ اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کیلئے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک ایک ایسا خطہ چاہتا ہے کہ جہاں امن قائم ہو تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو اور ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیاء کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے۔
سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی امن کوششوں کیلئے پاکستان کی چھ دہائیوں پر محیط دیرینہ وابستگی کا ذکر کیا جو عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کا واضح مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے قیام امن کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں سمیت تمام بہادر جوانوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو پوری دنیا میں امن کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔