سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ2034 کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ2034 کی میزبانی مل گئی

فٹبال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں تصدیق کر دی۔

2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا جہاں 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے جبکہ اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلم ملک بن گیا ہے ۔

فیفا ورلڈ کپ - سعودی عرب
Comments (0)
Add Comment