اسلام آباد (نیوز پلس)اینٹی نارکاٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سر عام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گناہ کہتا ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی انسداد منشیات فورس نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ ثبوت بھی عدالت میں دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر معاملات حلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں، ایک نے بھی حلف اٹھایا اور دوسرے نے بھی اٹھا لیا، اب معاملے کی لاٹری ڈال دیں، لاٹری میں سے نکل آئے گا کہ کون ذمہ دار ہے کون گناہ گار ہے۔