لاہور (نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کے لئے خرچ کرنے کا کلچر ختم کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اب پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں، وزیر اعلی آفس کے اخراجات میں ساٹھ فیصد کمی لائی گئی ہے۔وزیراعلی ٰ پنجاب مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے۔