لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے ون ڈے میچز کھلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔
سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق، بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔